\v 8 ۔ اَور تیرے کرشموں کے باعِث زمین کی حُدود کے باشِندے ڈرتے ہَیں۔ تُو انتہائے مشرق و مغرب کو خُوشی سے معُمور کرتا ہَے۔ \v 9 ۔ تُو نے زمین کی نگرانی اَور اُس کی آبیاری کی ہَے۔ تُو نے اُسے خُوب زرخیز کِیا ہے۔ خُدا کی نہریں پانی سے بھری ہَیں۔ تُو نے اُن کا غلّہ تیار کیا ہَے۔ تُو نے یُوں زمین کو تیار کِیا ہَے۔