\v 10 ۔ مُجھے حِصین شہر میں کون پہُنچائے گا۔ مُجھے اِدوؔم تک کون لے جائے گا۔ \v 11 ۔ کیا تُو ہی نہیں اَے خُدا اگر چہ تُو نے ہمیں رَدّ کر دِیا ہَے۔ کیا تُو ہی نہیں اَور اَے خُدا ہمارے لشکروں کے ساتھ پھِر نہیں جاتا ؟ \v 12 ۔ دُشمن کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کر۔ کیونکہ آدمیوں کی مدد باطِل ہَے۔ 13۔ خُدا کی بدولت ہم بَہادُری دِکھائیں گے۔ اَور وہی ہمارے دُشمنوں کو پامال کرے گا۔