\v 8 ۔ "دیکھو یہ وہی آدمی ہَے جس نے خُدا کو۔ اپنی جائے پناہ نہ بنایا۔ بلکہ اپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا رکھّا۔ اَو ر اپنی شرارتوں میں پّکا ہوگیا" \v 9 ۔ لیکن مَیں خُدا کے گھر میں زیتُون کے سر سبز درخت کی طرح ہُوں۔ میرا توکُّل اَبدُ الاباد تک خُدا کی شفقت پر ہَے۔ 10۔ جو کُچھ تُو نے کیا ہَے مَیں اِس کے لئے ہمیشہ تیرا شُکر ادا کرتا رہُوں گا۔ اَور مَیں تیرے مُقدّسوں کے رُوبرُو۔ تیرے نام کی خُوبی بیان کرتا رہُوں گا۔