\v 12 ۔ اگر کوئی دُشمن مُجھے ملامت کرتا۔ تو مَیں اُسے ضُرور بر داشت کر لیتا ۔ اگر کوئی جو مُجھ سے نفرت کرتا میرے خلاف تکبُّر کرتا ۔ تو مَیں اُس چھُپ جاتا۔ \v 13 ۔ مگر وہ تُو ہی تھا۔ میرا ہمدم۔ میر ا رفیق ۔اَور میرا دِلی دوست ! \v 14 ۔ جس کی ہم نشینی مُجھے دِل پسند تھی۔ ہم خُدا کے گھر میں مجمع جشن کے ساتھ چلتے تھے۔