\v 6 ۔ غریبوں کی مُصیبت اَور مِسکینوں کی آہوں کے باعِث خُداوند فرماتاہَے کہ اَب مَیں اُٹھوں گا۔ مَیں اُسے سلامتی دُوں گا جو اُس کے لیے ترستا ہَے۔ \v 7 ۔ اِقوال خُداوند پاک ہَیں۔ تائی ہوئی چاندی کی مانند خارجی مادہ سے مُبّرا اَور ہفت چندمُصَفا ہَیں۔ \v 8 ۔ تُو اَے خُداوند ہماری حفاظت کرے گا۔ اِس پُشت سے ہمیشہ ہمیں بچائے رکھّے گا۔ 9۔شریر ہر طرف چلتے پھِرتے ہَیں۔ جب کہ بنی آدم میں سے کمینہ تر لوگ سر بُلند ہوتےہَیں۔