\v 18 ۔ یہ سب کُچھ ہم پر واقع ہُوا ہَے۔ ہر چند کہ ہم تُجھے نہیں بھُولے۔ اَور نہ تیرے عہد سے بے وفائی کی ہَے۔ \v 19 ۔ نہ ہمارے دِل بر گشتہ ہُوئے ہَیں۔ نہ ہمارے قدم تیری راہ سے مُڑے ہَیں۔ \v 20 ۔ اگرچہ تُو نے ہمیں جائے مُصیبت میں پامال کر دِیا ہَے اَور تارِیکی سے ہمیں چھُپا دِیا ہَے۔ \v 21 ۔ اگر ہم اپنے خُدا کے نام کو بھُولتے۔ اَور کسی اجنبی مَعبُود کے آگے اپنے ہاتھ پھیلاتے۔ \v 22 ۔ تو کیا ۔ خُدا اُسے دریافت نہ کرے گا۔ کیونکہ وہ دلوں کے بھید جانتا ہَے۔