\c 95 \v 1 ۔آؤ ہم خُداوند کے لئے نغمہ سرائی کریں۔ اپنی نجات کی چٹان کے لئے خُوشی سے للکاریں۔ \v 2 ۔اُس کے حضُور شُکر گُزاری کرتے ہُوئے آئیں۔ اَور گیت گاتے ہُوئے اُس کے آگے خُوشی کے نعرے ماریں۔ \v 3 ۔کیونکہ خُداوند خُدائے عظیم ہَے۔ اَور تمام مَعبُودوں پر شاہِ عظیم ہَے۔