\v 43 ۔ مَیں نے اُنہیں پیس پیس کر ہوا کے غُبار کی مانند بنا دِیا۔ کُوچوں کی کیِچڑ کی طرح پامال کر دِیا۔ \v 44 ۔ تُو نے مُجھے لوگوں کے جھگڑوں سے رہائی دی۔ تُو نے مُجھے قوموں کا سر دار بنایا۔ جس قوم سے مَیں واقِف بھی نہ تھا وہ میری خدمت کرنے لگی۔ \v 45 ۔ کانوں سے سُنتے ہی میری تابعداری کی۔ پردیسی میرے تابع ہونگے۔