\v 5 ۔مُبارَک ہَے وہ آدمی جس نے خُداوند پر توکُّل رکھّا ہُؤا ہَے۔ مغروروں اَور دروغ دوستوں کی طرف مائل نہیں ہوتا۔ \v 6 ۔ اَے خُداوند میرے خُدا۔ تُو نے اپنے عجائبات کو کثیر اُلتعداد کر دِیا ہَے۔ اَور کوئی نہیں جو ہماری بابت تدبیریں کرتے ہُوئے تیری مِثل ہو۔ اگر مَیں اُن کا ذِکر اَور بیان کرنا چاہوں۔ تو وہ اِس قدر زیادہ ہَیں کہ شُمار میں نہیں آتے۔