\v 40 ۔ اَور تُو نے جنگ کے لیے میری کَمر کو قُوّت سے باندھا۔ میرے تلے میرے مُخالفوں کو جھُکایا۔ \v 41 ۔ میرے دُشمنوں کی پشت میری طرف پھیر دی۔ اَور میرے کینہ وروں کو نیست و نابُود کر دیا۔ \v 42 ۔ اُنہوں نے پُکارا۔ مگر کوئی نہ تھا جو چھُڑائے۔ خُداوند کا بھی پُکارا۔ پر اُس نے اُن کی نہ سُنی۔