\v 11 ۔ اَے خُدا تُو اُنہیں تنبیہہ کر۔ وہ اپنے ہی مشوروں سے گِر پڑیں۔ اُن کے کثیر گُناہوں کے سبب سے اُنہیں خارِج کر دے کیونکہ وہ تیرے خلاف سرکش بنے ہُوئے ہَیں۔ \v 12 ۔ مگر تیرے تمام پناہ گیر شادمانی کریں۔ وہ اَبد تک خُوشی سے للکاریں۔ اَور تُو اُن کی نِگہبانی کرے ۔اَور وہ تُجھ میں خُوش رہیں۔ جو تیرے نام کو عزیز رکھتے ہَیں۔ 13۔ کیونکہ اَے خُداوند تُو صادق کو برکت دے گا۔ اَور اُسے کَرم سے سِپر کی طرح ڈھانپ لے گا۔