\c 61 ( میر مغّنی کے لئے۔ تار دار سازوں کے ساتھ۔ از داؤد) \v 1 ۔ اَے خُدا میری فریاد سُن۔ میری دُعا پر توجُّہ کر۔ \v 2 ۔ مَیں اِنتہائے زمین سے تُجھے پُکارتا ہُوں۔ جب کہ میرا دِل اَفسردہ ہو جاتا ہَے۔ تُو مُجھے چٹان پر بُلند کرے گا۔ تو مجھے آسائش عنایت کرے گا۔ \v 3 ۔ کیونکہ تُو میرے لئے ایک قلعہ ہَے۔ بلکہ دُشمن کے مُقابلہ میں ایک مُستحکم بُرج ہَے۔