\v 30 ۔کیونکہ تیری بدولت مَیں مُخالف گروہوں پر دھاوا کرتا ہُوں۔ اَور اپنے خُدا کی بدولت دِیوار پھاند جاتا ہُوں۔ \v 31 ۔ خُدا کی راہ کامل ہَے۔ خُدا وند کا کلام تایا ہُؤا ہَے۔ اپنے پاس کے تمام پناہ گیروں کی سِپر وہی ہَے۔ \v 32 ۔ سِوا ئے خُداوند کے اَور کون خُدا ہَے۔ ہمارے خُدا کے سِوا اَور کون چٹان ہَے۔