\v 8 ۔ اَور وہ سُمندر سے سُمندر تک۔ اَور دریا سے لے کر اِنتہا ئے زمین تک حُکومت کرے گا۔ \v 9 ۔ اُس کے دُشمن اُس کے آگے جھُکیں گے۔ اَور اُس کے مُخالِف خاک چاٹیں گے۔ \v 10 ۔ ترسیس کے اور جزائر کے بادشاہ نذریں گُزارنیں گے۔ سبا اَور سیبا کے بادشاہ ہدیئے لائیں گے۔