\c 71 \v 1 ۔ اَے خُداوند ۔ میں تیری پناہ لیتا ہوں۔ مُجھے کبھی شرمِندہ ہونے نہ دے۔ \v 2 ۔ اپنی صداقت کے مُطابق مُجھے چھُڑا کر نجات دے۔ اپنا کان میری طرف جھُکا اَور مُجھے بچا۔ \v 3 ۔ تُو میرے لئے پناہ کی چٹان اَور فصیل دار قلعہ ہو۔ تاکہ مَیں تُجھ سے نجات پاؤُں۔ کیونکہ میری چٹان اَور میرا قلعہ تُو ہی ہَے۔