\c 41 \v 1 ۔( میر مغّنی کے لئے ۔زبور از داؤد) \v 2 ۔ مُبارَک ہَے وہ جو مِسکین و محتاج کا خیال کرتا ہَے۔ خُداوند اُسے مُصیبت کے دِن چھُڑائے گا۔ \v 3 ۔ خُداوند اُس کی حفاظت کرے گا اَور اُسے زِندہ رکھّے گا۔ اَور زمین پروہ مُبارَک ہوگا۔ اَور اُس کے دُشمنوں کی مرضی پر اُسے نہ چھوڑے گا۔